Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا ریڈ لائن بس ٹرمینل کے قیام، بائیو گیس پلانٹ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

فریقین کو 16 جنوری تک منصوبے کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2023 12:58pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

سندھ ہائیکورٹ میں بھینس کالونی میں ریڈ لائن بس ٹرمینل اوربائیوگیس پلانٹ لگانے کے خلاف چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت میں بھینس کالونی میں ریڈ لائن بس ٹرمینل اوربائیوگیس پلانٹ لگانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیف سیکریٹری، محکمہ صحت، محکمہ ٹرانسپورٹ، پروجیکٹ ڈائریکٹرسمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے منصوبوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تجزیے کے بغیر اس طرح کا پلانٹ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے حکومت منصوبے کیلئے پرایئویٹ زمینیں بھی حاصل کررہی ہے۔

مزید کہا کہ بھینس کالونی میں مذبح خانوں کیلئے مختص 31 ایکڑ زمین پر گیس پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے فریقین کو16جنوری تک منصوبے کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sindh High Court

Red Line Bus