Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں سال نو کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 9زخمی

تقریب میں بھگڈر مچ گئی، ملزم گرفتار نہ ہوسکا
شائع 02 جنوری 2023 08:52am
تصویر/ این بی سی نیوز
تصویر/ این بی سی نیوز

امریکی ریاست الباما میں سالِ نو کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

نامعلوم شخص کی فائرنگ کی وجہ سے تقریب میں بھگڈرمچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تقریب میں فائرنگ کرنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔

اس سے قبل نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں نیو ائیر کی تقریبات کے دوران تین پولیس اہلکاروں پر بغدے سے حملے کا واقعہ پیش آیا۔

مشتبہ شخص ایک افسر کے پاس پہنچا اور اس کے سر پر بغدے سے وار کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد اس نے دو مزید اہلکاروں کے سر پر وار کیا۔

USA

New Year Eve 2023