Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جام کمال نے عبدالقدوس بزنجو حکومت پر آسامیاں فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا

ایس اینڈ جی اے ڈی کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے۔
شائع 01 جنوری 2023 09:39pm
جام کمال خان (فوٹو:فائل)
جام کمال خان (فوٹو:فائل)

سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے عبدالقدوس بزنجو حکومت پر آسامیاں فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اپنے بیان میں جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں سیکرٹریٹ میں نائب قاصد اور ڈرائیورز کے عہدے کے لیے 15 لاکھ اور اسٹینوگرافر کی پوسٹ کے لیے 40 لاکھ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے، عہدوں پر تعینات افراد سرمایہ کار ہوں گے، نہ کہ ملازم، اس ماحول میں کچھ لوگ ذمہ دار ہیں اور ان کا سب کچھ پتا ہے۔

بلوچستان

quetta

Jam Kamal Khan