Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کرجائے گا، عمران خان

نئے سال میں مشکلات آئیں گی، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 01 جنوری 2023 08:49pm
Aaj News Live 24/7 stream | Headlines and updates from Pakistan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے سے مہنگائی کی لہر آئے گی، آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔

ویڈیو لنک سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نئے سال میں مشکلات آئیں گی، مہنگائی کی تیاری کرلیں، اس وقت جو مہنگائی ہے اس سے بھی زیادہ مہنگائی ہوگی۔ ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، ملک میں صنعتیں بند ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر مشکل وقت آئے تو ملک چھوڑ کر بھاگا نہیں جاتا، دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی اور جاپان تباہ ہوگئے، جرمن اور جاپانی قوم اپنے قدموں پر کھڑی ہوئی، مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ ہم قوم بننے جارہے ہیں، بحیثیت قوم ان مشکلات کا مقابلہ کریں گے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی لانی ہے۔ عدل اور انصاف کے نفاذ کیلئے قوم کھڑی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے پیسا اکٹھا کیا، میں شفافیت کے ساتھ چندہ اکٹھا کرتا ہوں، میرے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ موجود ہے۔ پنجاب میں بارش کے دوران نکاسی آب کا نظام بنایا، پیپلزپارٹی حکومت کی نااہلی سے سندھ میں تباہی آئی، سندھ حکومت سے نقصانات کا ڈیٹا مانگا لیکن انہوں نے نہیں دیا، سندھ کو ایک ارب روپے دینا کا فیصلہ کیا تھا۔

اس موقع پر موجود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تین ٹیلی تھون میں 15 ارب روپے امداد کا اعلان ہوا، 4 عشاریہ 6 ارب روپے کی امداد وصول ہوئی، تین عشاریہ 6 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے تھے، سندھ حکومت ڈیٹا فراہم کرے تاکہ امداد دے سکیں، سیلاب متاثرین کیلئے 66 فیصد مقامی افراد نے چندہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلانات 15 ارب روپے دینے کے ہوئے جس میں 4 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن فیل ہوئیں، یہ رقم بیرون ملک سے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھیجے گئے، رقم پاکستان بھیجنے میں لوگوں کو مسائل درپیش ہوتے ہیں۔

imran khan

lahore

IMF

Pakistan Tehreek-e-Insaf