Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیو ائیر تقریبات کے دوران امریکی پولیس اہلکاروں پر بغدے سے حملہ

دو اہلکار زخمی، حملہ آور گرفتار
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2023 06:58am
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

امریکی شہر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں نیو ائیر کی تقریبات کے دوران تین پولیس اہلکاروں پر مشاٹے (ایک لمبا تیز دھار چھرا جسے اردو میں بغدا کہتے ہیں) سے حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے مطابق یہ واقعہ رات 10 بجے کے بعد پیش آیا۔

اتوار کی صبح ایک نیوز کانفرنس میں حکام نے بتایا کہ ای ٹی ویسٹ کی 52 ویں سٹریٹ اور 8 ویں ایونیو میں ہائی سکیورٹی زون کے بالکل باہر جہاں ریویلرز کی چیک پوائنٹس پر اسکریننگ کی جاتی ہے، یہ واقعہ پیش آیا۔

کمشنر کیچانت سیول نے بتایا کہ مشتبہ شخص ایک افسر کے پاس پہنچا اور اس کے سر پر مشاٹے سے وار کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس نے دو مزید اہلکاروں کے سر پر مشاٹے سے وار کیا۔

جوابی کارروائی میں پولیس نے حملہ آور پر گولی چلائی جو اس کے کندھے پر لگی اور پولیس نے اسے زخمی حالت گرفتار کر لیا۔

سیول نے مزید کہا کہ زخمی افسران کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے ایک کی کھوپڑی ٹوٹی ہے اور دوسرے اہلکار کے جسم پر کٹنے کا گہرا زخم ہے، لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کو بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

New Year Eve 2023

Machete Attack

New York Police