Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا کل سے آغاز

پانچوں دن شائقین کا داخلہ مفت ہوگا
شائع 01 جنوری 2023 03:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے کراچی میں کھیلا جائے گا، پانچوں دن شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مقابلےکے بعد ڈرا ہوا، دونوں ٹیمیں کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی، لائیو ایکشن صبح 10 بجےشروع ہوگا۔

قومی ٹیم نے گزشتہ دو روز ٹریننگ کے بجائے ہوٹل میں آرام کو ترجیح دی جبکہ کیوی ٹیم گراؤنڈ میں پریکٹس کرتی نظرآئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےمیچ کےپانچوں دن اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا۔

شائقین اپنا شناختی کارڈ یا ب فارم دکھا کرکسی بھی پریمیئر، فرسٹ کلاس یاجنرل انکلوژرمیں فری انٹری حاصل کرسکتے ہیں۔

test series

karachi test

Pakistan vs New Zealand

PAK V NZ