Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ: سی ٹی ڈی، پولیس کی کارروائی، دہشت گرد گروپ کا رکن گرفتار

ملزم دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا، پولیس
شائع 01 جنوری 2023 02:00pm
خیبر پختونخوا پولیس - تصویر/ ٹوئٹر
خیبر پختونخوا پولیس - تصویر/ ٹوئٹر

نوشہرہ میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے اکوڑہ خٹک مہاجرکیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔

پولیس پولیس کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت عبدالکبیر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد کرلیے ہیں۔

پولیس نے گرفتارکیے جانے والے ملزم سے متعلق بتایا کہ وہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی سی ٹی ڈی نے تین شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جس میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل تھا، ملزمان کی شناخت فاروق، سیف، شاہ زیب، احمد اور اسرار ہوئی تھی۔

خیبر پختونخوا

Terrorist

KPK Police

Terrorism Activities