Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات، قیدیوں کی فہرستیں سفارت کاروں کے حوالے

دونوں ممالک فہرستوں کا تبادلہ دستخط شدہ معاہدے کے تحت کرتے ہیں
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 12:28pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور جیلوں میں بند ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔

دہلی اور اسلام آباد میں یہ فہرستیں بیک وقت ایک دوسرے کے سفارت کاروں کے حوالےکردی گئیں ہیں۔

دفترخارجہ نے پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو فراہم کی، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اپنے جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی فہرست بھی بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ اہلکار کے حوالے کی ہیں۔

دوسری جانب نئی دہلی میں بھی بھارتی وزارت خارجہ نے ایسی ہی فہرستیں پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ اہلکار کے حوالے کیں۔

دونوں ممالک قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کو دستخط شدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلز رسائی کے معاہدے کی شق (1) کے تحت کرتے ہیں۔

جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ دسمبر1988 میں طے شدہ جوہری تنصیبات اور اثاثوں پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

india

foreign office

پاکستان