Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کورنگی میں مسمار شادی ہالز کی جگہ ہوٹل بنانے پر عدالت برہم

ک غیر قانونی تعمیرات کو آپریشن کرکے ختم کرنے بعد دوسری غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی جائے؟ عدالت
شائع 31 دسمبر 2022 05:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کورنگی کراسنگ کے قریب شادی ہالز کی جگہ ہوٹلز بنانے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو استدعا میں تبدیلی کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی کراسنگ کے قریب شادی ہالز کی جگہ ہوٹلز بنانے سے متعلق سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رہائشی پلاٹس پر قائم غیر قانونی شادی ہال مسمار کرنے کے بعد اسی زمین پر ہوٹل تعمیر کیے جارہے ہیں۔

رہائشی پلاٹس پر غیر قانونی ہوٹل تعمیر کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے، ایک غیر قانونی تعمیرات کو آپریشن کرکے ختم کرنے بعد دوسری غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی جائے؟

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شادی ہالز مالکان انہیں پلاٹوں پر بغیر اجازت ہوٹل تعمیر کررہے ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کورنگی میں غیر قانونی شادی ہالز کو تو سپریم کورٹ نے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے بھی سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرایا تھا، یہ کیسے ممکن ہے رہائشی پلاٹس پر پھر کمرشل کام کیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو استدعا میں تبدیلی کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

marriage hall

Sindh High Court

Korangi Crossing