Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، مرتضیٰ وہاب

سب کو یکجا ہوکر جرائم کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔
شائع 31 دسمبر 2022 02:33pm
مرتضیٰ وہاب، اسکرین گریب آج نیوز یوٹیوب
مرتضیٰ وہاب، اسکرین گریب آج نیوز یوٹیوب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم ایک مسئلہ ہے جس کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، سب کو یکجا ہوکر جرائم کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پندرہ دسمبر کو این ای ڈی کا طالب علم جاں بحق ہوا، ویڈیو میں دو ملزمان نظر آتے ہیں، ایک ملزم نظام الدین گرفتار کیا دوسرا آج پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نظام الدین کو 8اکتوبرکو پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزم کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے، 7روز کے اندر ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، ملزم نظام الدین کو رہا نہ کیا گیا ہوتا توشہری قتل نہ ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کی ڈھائی سال سے ضمانت نہیں ہورہی، ملزمان کو 7 دن میں ضمانت مل جاتی ہے، الزام پولیس اور پراسیکیوشن پر لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروین رحمان کیس کے فیصلے میں 9 سال لگے، ملزمان کو رہا کردیا، حکومت کوئی کارروائی کرے تو اس کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

karachi

Murtaza Wahab

Sindh government