Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ تعلیم سندھ کا ایکشن، 9 غیر حاضر اساتذہ برطرف

جو سرکاری ٹیچر ڈیوٹی نہیں کریگا وہ نوکری سے فارغ ہوگا، وزیر تعلیم
شائع 31 دسمبر 2022 01:02pm
سردار شاہ (فوٹو:فائل)
سردار شاہ (فوٹو:فائل)

سندھ کے سرکاری اسکول میں غیر حاضر اساتذہ کیخلاف محکمہ تعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے ضلع شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ کے نو غیر حاضر اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ڈائریکٹر اسکول شہید بینظیر آباد نے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو لیٹر جاری کردیا ہے۔

وزیر تعیلم سردار شاہ نے کہا کہ جو سرکاری ٹیچر ڈیوٹی نہیں کریگا وہ نوکری سے فارغ ہوگا۔

نوکری سے برطرف اساتذہ میں الطاف حسین، رجب علی، عدیلہ ، رضوانہ، محمد پریل، فخرہ ، ارم یوسف اور دیگر بھی شامل ہیں۔

یہ اساتذہ کئی دنوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔

sindh

Schools

Education Department

Primary Teachers