Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے‘

قانون اور انصاف کے نظام کو امپورٹڈ حکومت نے برباد کر دیا۔
شائع 31 دسمبر 2022 10:12am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے، موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے ہیں۔ قانون اور انصاف کے نظام کو امپورٹڈ حکومت نے برباد کر دیا، عدالتی حکم کی یوں خلاف ورزی پر عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنی کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے قوانین بدل دیئے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کرتوت بدلنے کی بجائے قانون بدلے جاتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شہباز شریف نے پیٹ زرداری کا پھاڑنا تھا لیکن ہتھے عوام چڑھ گئے۔ امپورٹڈ حکومت میں کرپشن پر سزا دینے کی بجائے وزارتیں دی جاتی ہیں۔

pti

punjab

Musarrat Jamshed Cheema

Islamabad LG polls Dec 31