Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس ریکارڈ جاری

ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا
شائع 31 دسمبر 2022 09:06am
4 سال کے دور صدارت میں ٹرمپ کی  آمدنی اورٹیکس میں بڑا اتار چڑھاؤ آیا - تصویر/ روئٹرز
4 سال کے دور صدارت میں ٹرمپ کی آمدنی اورٹیکس میں بڑا اتار چڑھاؤ آیا - تصویر/ روئٹرز

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس ریکارڈ جاری کردیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ چار سال کے دور صدارت میں ٹرمپ کی آمدنی اور ٹیکس میں بڑا اتار چڑھاؤ آیا۔

سابق صدر نے2016 اور 2017 میں 750 ملین ڈالر ٹیکس ادا کیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ نے نقصانات کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا میں سیاسی تقسیم مزید گہری ہوجائے گی۔

Donald Trump

US House of Representatives