Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

این ای ڈی یونیورسٹی طالبعلم کے قتل کا ملزم مقابلے میں ہلاک

ایک ملزم پہلے ہی گرفتار ہے
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2022 10:49am
فوٹو۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔فائل

کراچی میں اردو یونیورسٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال قتل کیس کا دوسرا ملزم مارا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم جمعہ خان عرف لالی این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے قتل میں ملوث تھا، ملزم جمعہ خان عرف لالی نے اپنے ساتھی کے ساتھ 15 دسمبر 2022 کو این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو ہوٹل پر ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف مبینا ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج تھا، مقتول بلال کے قتل میں ملوث ایک ملزم پہلے ہی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ دوسرا ملزم جمعہ خان فرار ہوگیا تھا۔

پاکستان

karachi

sindh

Urdu University