آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، کونسا پاکستانی کھلاڑی شامل؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی کے سب سے بڑےایوارڈکرکٹرآف دی ایئر کے لئے بھی نامزد ہوگئے۔
سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
یہ ایوارڈ آئی سی سی کی جانب سے سال بھر میں تمام فارمیٹ ( ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ) میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔
گزشتہ سال یہ ایوارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
رواں سال بھی آئی سی سی کی جانب سے سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے مینز پلیئر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
نامزدگیوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔
بابراعظم نے رواں برس تینوں فارمیٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہر کیا ، انہوں 44انٹرنیشنل میچز میں 2,598رنز اسکورکیے۔
گزشتہ سال اس ایوار ڈ کی نامزدگیوں میں دو پاکستانی کھلاڑی( شاہین آفریدی اور محمد رضوان )شامل تھے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی 2022 کے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کرچکا ہے۔
Comments are closed on this story.