Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کردیا

ہم نے 5 ماہ میں جتنا کام کیا اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی
شائع 30 دسمبر 2022 08:46pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ پروپیگنڈا کی سیاست مخالفین کا وطیرہ ہے، ہم نے 5 ماہ کے دوران فلاح عامہ کے لئے جتنا کام کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی۔

چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں جام پور کو ضلع جبکہ داجل اور محمد پور کو تحصیلوں کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ایم پی اے صمصام بخاری نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مخالفین نے اپنے دور میں عوامی فلاح کے لئے کوئی پائیدار کام نہیں کیا، پہلے دور کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی سے اسپین کے اوورسیز پاکستانی بزنس مین چوہدری عبدالغفار کی ملاقات بھی ہوئی، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنا دیا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ہر سہولت فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے لاہور پریس کلب کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ صحافی کالونی فیز 2 کے لئے اراضی کی جلد منتقلی کے لئے حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Overseas Pakistani

district

jam pur