Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو یہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہوگی، شاہ محمود قریشی

عام انتخابات کی پہلی اینٹ رکھ دی گئی، علی نواز اعوان
شائع 30 دسمبر 2022 05:08pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شیڈول کے مطابق کل یعنی ہفتہ 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے فیصلے کا تحریک انصاف نے خیرمقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے ”آج نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،الیکشن کمیشن کوقانون کےمطابق حکم پرعمل کرناچاہئے، حکم پرعمل نہ ہواتویہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الیکشن کمیشن اب مزید لیت ولعل سے کام نہیں لے گا، جتنی رکاوٹ وہ ڈال سکتے تھے انہوں نے ڈالی،انہوں نےنئی یوسی کابہانہ بنایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ انشااللہ کل اسلام آبادکی عوام بلے پرووٹ لگائےگی۔

انہوں نے کہاکہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالی گئی تو عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل ہی عام انتخابات کی پہلی اینٹ رکھ دی جائےگی، پی ٹی آئی کل واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی جب کہ آنےوالے سال میں عام انتخابات ہوں گے۔

Islamabad High Court

islamabad local bodies election

Islamabad LG polls Dec 31