سرکاری اراضی کیس: (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
لیگی رکن اسمبلی پرسرکاری زمین کی دستاویزات میں ردبدل کرنے کا الزام ہے
لاہورکی مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو سرکاری اراضی کے دستاویزات میں رد بدل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے سرکاری زمین کی دستاویزات میں ردبدل کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی چوہدری اشرف کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے وکیل نے بتایا کہ مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جاٸے جبکہ چوہدری اشرف کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمہ خارج کیا جائے۔
عدالت نے وکلاء کے دلاٸل کے بعد چوہدری اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ساتھ ہی عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ چالان کے متعلق رورٹ جلد پیش کی جاٸے۔
PMLN
anti corruption punjab
مقبول ترین
Comments are closed on this story.