Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم دھڑوں کے اتحاد پر تحریک انصاف بھڑک اٹھی

سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنادی گئی، فواد چوہدری
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 12:46pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مختف دھڑوں کو یکجا کرنے کی کوششوں پر پاکستان تحریک انصاف نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس اتحاد کا مقصد کراچی میں تحریک انصاف کو روکنا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی کا شہر روشنیوں کا شہر تھا، پھر اسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنادی گئی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عشروں تک آگ خون کا کھیل کھیلا گیا، مشکل سے جان چھوٹی، اب پھر خیال آرہا ہے کہ تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔

اس سے قبل، گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچے، انہوں نے مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی سب کا دوست ہے، شہر میں پانی، بجلی، گیس نہیں تو ہم کیا کررہے ہیں، عہد کرلیں کہ جوکام ریاست نہ کرسکی وہ ہم خود ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کو مجرموں کا شہر کہا جارہا ہے، ہم سچے پاکستانی ہیں،75 سال سے اس کے لئے کچھ نہیں ہوا، کوئی اور مسیحانہیں آئیگا ہم نے خود ہی نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر چئیرمین پی ایس پی سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گذر رہا ہے، لوگ اچھی خبر سننا چاہتے ہیں، ہم لوگوں کی بھلائی کیلئے ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

karachi

sindh

Fawad Chaudhary

Pakistan Tehreek-e-Insaf