Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا، چودھری پرویز الٰہی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
شائع 30 دسمبر 2022 12:01pm
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو صوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سپین کے اوورسیز پاکستانی بزنس مین چودھری عبدالغفار نے ملاقات کی۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا۔ طلبہ کیلئے انڈسٹریز کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Overseas Pakistani