Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

میئرلندن صادق خان نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

"ہمارے لیے سال 2022 کا اختتام مبارک ثابت ہوا ہے"
شائع 30 دسمبر 2022 09:51am
تصویر/ ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویر/ ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویر/ ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویر/ ٹوئٹر اکاؤنٹ

لندن کے میئر صادق خان نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ساتھ ہی مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں بھی حاضری دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صادق خان نے اپنی تصاویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے لیے سال 2022 کا اختتام مبارک ثابت ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے خاندانوں کی طرح میں نے بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی، ساتھ مکہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت بھی کرلی ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے اپنی ٹوئٹ کی آخر میں لکھا کہ یہاں سے 2023 ”شاندار“ آغاز ہوگا۔

Saudia Arabia

London Mayor

Sadiq Khan