Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، منظور کالونی میں سلنڈر دھماکا، تین افراد زخمی

زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔
شائع 30 دسمبر 2022 08:47am
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل، کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں بھی گھر میں بھی سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔

پاکستان

karachi

sindh