Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: اسموگ پرقابو پانے کیلئے 100 سے زائد دکانیں، ریسٹورنٹس سیل

دھواں چھوڑنے والی 9 گاڑیاں بند، 55 گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2022 11:50am
تصویر/ پی پی آئی
تصویر/ پی پی آئی

انسداد سموگ مہم کے تحت لاہور میں 100 سے زائد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کرنے کے ساتھ ہی دھواں چھوڑنے والی 9 گاڑیاں بند، 55 گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) محمد علی کی ہدایت پر انسداد اسموگ مہم کے تحت ضلعی افسران نے رات 10 بجے کے بعد کھلنے والی 100 سے زائد دکانوں، ریسٹورنٹس اور دیگر مقامات کو سیل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دُھواں چھوڑنے والی 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو بند کردیا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی 55 گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی سی لاہورمحمد علی کا کہنا ہے کہ انسداد اسموگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

lahore

air quality index

smog

Lahore smog