Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی چینی کی ملیں بند کرنے کی دھمکی

حکومت فی الفور مداخلت کر کے اس کا حل نکالے، ترجمان
شائع 28 دسمبر 2022 09:48pm
فوٹو(فائل)
فوٹو(فائل)

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے کم از کم 10 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مانگ لی۔

ترجمان کے مطابق شوگر انڈسٹری کے سرمایہ داروں کو منافع کے بجائے نقصان ہو رہا ہے، حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 300 روپے فی من مقرر کی ہے جبکہ بینکوں کا مارک اپ 18 سے 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چینی بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی قیمت بھی بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو پھر شوگر ملوں سے 115 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدے، ورنہ کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کرنا ناممکن ہوگا۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور مداخلت کر کے اس کا حل نکالے ورنہ شوگر انڈسٹری کو ملیں بند کرنا پڑیں گی۔

پاکستان

sugar mills

spokesperson

sugar mills association