Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پلاسٹک کے تھیلوں میں گیس فراہمی کا نوٹس لےلیا

انتظامیہ کو مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2022 03:46pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع کَرک میں پلاسٹک کے تھیلوں کے ذریعے گیس لے جانے کے حوالے سے آج نیوز کی رپورٹ پر ایکشن لے لیا گیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے نوٹس لیتے ہوئے 4 بجے تک انتظامیہ سے مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واقعہ کے حوالے سے تمام بنیادی نکات کومدنظررکھ کررپورٹ دی جائے جبکہ سوئی نادرن کے ریجنل آفس سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے انتظامیہ کو زبانی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث مقامی افراد نے پلاسٹک کے تھیلوں میں گھر کی ضرورت کیلئے گیس بھر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

gas supply