Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پر پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل غیر مؤثر قرار

وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کو یقینی بنائیں، عدالت
شائع 28 دسمبر 2022 01:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹراکورٹ اپیل غیرمؤثر قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کویقینی بنائیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی رہنماعلی نواز اعوان کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے وکیل ،الیکشن کمیشن اورلا افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ الیکشن کیوں ملتوی ہوئے؟لوکل باڈیز کا فنڈ ایڈمنسٹریٹر اورسی ڈی اے کیوں استعمال کرے؟اس عدالت نے واضح فنڈ کے استعمال سے روکا تھا ،کیا حکومت بیان حلفی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے سکتی ہے؟جو لوگ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے کیا انکوبھی ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا؟ لوگوں نے توخاندانوں میں کتنی لڑائیاں کرلی ہوں گی اور اب انتخاب ملتوی ہوگئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے گزشتہ حکومت کے آرڈیننس کا ذکر کیا تو جسٹس محسن اخترکیانی نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایک تو یہ بات قانون سازوں کو سمجھ نہیں آ رہی ، اگرپارلیمنٹ سے معاملات ہینڈل نہیں ہوتے تو وہاں نہ بیٹھیں ، ہم نے آرڈیننس فیکٹری تونہیں بنانی ناں ،اس وقت قومی خزانے سے 50 ساٹھ کروڑروپیہ خرچ ہوچکے ہیں۔

عدالت نےدلائل مکمل ہونے پرتحریک انصاف کی درخوست غیر مؤثر قراردے دی۔

local bodies election

pti

Islamabad High Court

intra court appeal