Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لئے اراضی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹیفکیشن ایم پی اے حافظ عمار یاسر کو دیا
شائع 28 دسمبر 2022 10:37am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لئے اراضی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تلہ گنگ کے لئے اراضی منتقلی کا نوٹیفکیشن ایم پی اے حافظ عمار یاسر کو دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تلہ گنگ میں محکمہ زراعت کی اراضی ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لئے ٹرانسفر کی گئی ہے،تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر وعدہ پورا کیا ہے، ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لئے جلد تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔

عوام کی سہولت کے لئے شہر کے وسط میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا، تلہ گنگ کے لوگ میرے اپنے ہیں،ان کے لئے اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

ایم پی اے حافظ عمار یاسرنے کہا کہ تلہ گنگ کے عوام کے محسن ہیں، ضلع کا درجہ دینے اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لئے اراضی دینے پر چوہدری پرویز الہٰی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے حقیقی قائد ہیں جو دکھ درد سمجھتے ہیں۔

اس موقع پرقائمقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید حسین شیرازی اورملک نعمان احمد بھی موجود تھے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

talagang

land