Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، حیدرآباد، سکھر میں دہشتگردی کیلئے کارندے تیار، اہداف مقرر

کالعدم تنظیموں نے اسلحہ اور گولہ بارود تقسیم کردیا۔
شائع 27 دسمبر 2022 05:34pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

سندھ حکومت نے پولیس اور رینجرز حکام کو صوبے کے تین بڑے شہروں میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے لکھے سندھ پولیس اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ تین کالعدم تنظیموں نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بنایا ہے۔

خط کے مطابق علیحدگی پسند کالعدم تنظیمیں، بلوچستان ریولیوشن آرمی (بی آر اے)، بلوچ راجی اجائے سنگر ( براس) اور سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے ) نے اس مقصد کے لیے دہشتگردوں میں اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کردیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں رہائش پذیر اور کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم براہم داغ بگٹی کا سالہ شجاع بگٹی انٹیلی جنس کمانڈر کے طور پر اپنی تنظیم کو تیکنیکی معلومات فراہم کرتا ہے۔

شجاع بگٹی جامعہ کراچی کے طلباء کو کالعدم تنظیم میں شامل کرنے اور سکھر میں مقررہ اہداف پر دہشتگرد کارروائیوں کا منصوبہ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ بی آر اے سے تعلق رکھنے والا خیر پور بیرس کا زاہد چانڈیو کو قانون نافذ کرنے والے دفاتر اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

خط میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد دہشتگردی کے لیے آپس میں مربوط اور تعاون کے لیے کہا گیا ہے۔

karachi

terrorist attack

sindh

Sukkur

Sindh Police

Hyderabad