Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور: پولیس کارروائیوں میں 262 گروہ پکڑے گئے، 683 ملزمان گرفتار ہوئے، سی سی پی او

ایک دن میں 16 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، گیارہ موٹر کاریں برآمد کیں، سی سی پی او
شائع 27 دسمبر 2022 12:03pm
How many incidents of street crimes took place in Peshawar this year? | Special report | Aaj News

پشاور میں 2022 پولیس کے لیے چیلنجنگ رہا، چوری، راہزنی، ڈاکے سمیت سٹریٹ کرائمز کے کئی واقعات رونماء ہوئے جس کے خلاف پولیس بھی متحرک دکھائی دی۔

اس حوالے سے سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے آج نیوز کو بتایا کہ پشاور پولیس نے ایک دن میں 16 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، گیارہ موٹر کاریں اور 9 کلو ہیروئن کو برآمد کیا اور اس کے علاوہ تین سنیچرز کے گینگ پکڑلیے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جتنے قتل کے واقعات ہوئے تھے، اس سال خیبر اور پشاور دونوں کو ملا کر 22 لوگ زیادہ قتل ہوئے ہیں، اس سال کرائم ریٹ میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کی کارروائیوں میں 262 گروہ پکڑے گئے، جبکہ 683 ملزمان کو بھی گرفتار کیا، ملزمان سے چھینی ہوئی رقم، قیمتی موبائل، چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائکل برآمد کیے گئے

سال 2022 میں قتل کے 492 مقدمات درج ہوئے اسی طرح اقدام قتل کے 764، آغواء کے 32، ضرر 520، اور ریپ کے 58 کیسز درج ہوئے جس میں ملوث 3700ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رواں سال سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ابابیل فورس کو مزید موٹرسائیکل بھی فراہم کی گئی۔

KPK

peshawar

police

Crime

Package