کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان 438 رنز پر آؤٹ
کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیویز کے خلاف قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کی اور 438 رنزپرآؤٹ ہوگئی۔
آغا سلمان نے شاندار سنچری اسکورکی جب کہ کپتان بابراعظم 161رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔
آغا سلمان نے 103رنزکی اننگزکھیلی۔ نعمان علی 7، وسیم جونیئر2 رنزبناسکے۔ ٹم ساؤتھی نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ اعجازپٹیل اوربریسویل نے2،2 شکارکئے۔
پاکستان نے 317 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔
پہلا روز
قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 3 وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جبکہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔
دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ایک دن میں 3 ریکارڈز اپنے نام کرڈالے۔
بابراعظم نے سب سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد انہوں نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
کپتان کا تیسرا اعزاز یہ تھا کہ وہ اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
کھیل کے آخری اوورز میں ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed on this story.