Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کی، شازیہ مری

پیپلزپارٹی آج بھی انہی کے مشن پر قائم و دائم ہے، بیان
شائع 27 دسمبر 2022 09:04am
شازیہ مری (فوٹو:فائل)
شازیہ مری (فوٹو:فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقعے پر ہم گڑھی خدا بخش کے مزار پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرینگے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت اور معاشی حقوق کیلئے بہت جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے بہت بڑی قربانی دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی انہی کے مشن پر قائم و دائم ہے۔

Larkana

PPP

Sindh government

Shazia Marri