Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداروں کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کی تیاری

کورونا وائرس کے نئے سب ویرئینٹ "BF سیون" سے کتنا خطرہ ہے۔
شائع 26 دسمبر 2022 04:21pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستانی اداروں نے کورونا کی کسی بھی نئی لہر سے نمٹنے کے لیے تیاری پکڑ لی۔

کورونا کے حوالے سے قومی ادارہ برائے صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو دی گئی تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ائیر پورٹس پر سرویلنس بڑھا دی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر نے کی۔

قومی ادارہ برائے صحت اور این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبے فعال ہیں، کورونا وائرس کے نئے سب ویرئینٹ ”BF سیون“ سے کوئی بڑی لہر نہیں آئے گی، پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، لوگ محفوظ ہیں۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی صحت حکام، محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

COVID 19

NCOC

پاکستان

NDMA

New variant