Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر کو ہیلی کاپٹر نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر علی سیف

'پائلٹ کی چھٹی کے باعث ایم آئی ہیلی کاپٹرمیسرنہیں'
شائع 26 دسمبر 2022 03:35pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گورنر کو ہیلی کاپٹر نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

بیرسٹرعلی سیف کا کہنا ہے کہ گورنرخیبر پختونخوا نے ایم آئی17 ہیلی کاپٹر مانگا تھا جبکہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو 2 پائلٹس اڑاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف پائلٹ 25 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹی پر ہے اور پائلٹ کی چھٹی کے باعث ایم آئی ہیلی کاپٹرمیسرنہیں ہے۔

خیبر پختونخوا

Barrister Muhammad Ali Saif