Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیوٹی کے دوران سونے پر برطرف کیے جانیوالے ملازم نے مالک کوقتل کردیا

پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے
شائع 26 دسمبر 2022 02:22pm
تصویر/ ساون ٹور
تصویر/ ساون ٹور

بھارتی ریاست گجرات میں رات کی شِفٹ میں سونے پر برطرف کیے جانے والے ملازم نے مالک سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر سُورت میں ملازمت سے برطرف ہونے والے ملازم نے ایک ایمبرائیڈری کمپنی کے مالک اور اس کے والد اور چچا کو مبینہ طور پر چاقو سے قتل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق قتل میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لیکر تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ایمبرائیڈری کمپنی کے مالک اور ملازم کے درمیان جھگڑا تین افراد کے قتل کا باعث بنا۔

ملزمان سے پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ فیکٹری کے مالک نے ملزم کو 10 روز قبل رات کو سوتے ہوئے پائے جانے پر نوکری سے نکال دیا تھا۔

india

Murder

Gujarat