Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع ہوا
شائع 26 دسمبر 2022 12:33pm
اسپتال کے باہر کے مناظر- تصویر/ نمائندہ آج نیوز
اسپتال کے باہر کے مناظر- تصویر/ نمائندہ آج نیوز
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو منتقل کردیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو منتقل کردیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کی ٹیمیں بُلٹ اِنجری کی کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ایمبولینسز کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق زمینی تنازع کے باعث دو فریقین میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔

دونوں گروپ آپس میں رشتہ دار ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں نواب عادل، سہیل، واجد علی اور اسرار شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو DHQ اسپتال نو شہرہ منتقل کردیا جبکہ تین افراد کی لاشوں کوNMC اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

firing incident

Noshehra