Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ غازی خان: تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، چار افراد جاں بحق

حادثہ نواحی علاقے جھوک اتراء روڈ پر پیش آیا۔
شائع 25 دسمبر 2022 07:59pm

ڈیرہ غازی خان میں تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے جھوک اتراء روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث تین موٹر سائیکل آپسمیں ٹکراگئیں۔

حادثے میں سات سالہ بچے سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

punjab

Dera Ghazi Khan

Rescue

Road Accident