Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیوی اور پاکستانی کپتان ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے پُرجوش

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر سے شروع ہوگا
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2022 04:37pm
تصویر بزریعہ پی سی بی
تصویر بزریعہ پی سی بی

کیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پیرسے شروع ہونے والی پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ پریس کانفرنس میں ٹم ساؤتھی نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کر انجوائے کریں گے، طویل عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

کیوی کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھی باؤنس بیک کرنے کی کوشش کرے گی، پاکستان ایک اچھی اور بہتر ٹیم ہے۔

ٹم ساؤتھی نے کہا کہ کپتانی کی ذمہ داری اچھے طریقے سےنبھانےکی کوشش کروں گا، ہمارا فوکس میدان میں کھیل پر ہوگا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے معاملے پر مشاورت کی ہے، امید ہے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کم بیک کرے گی، سیریز میں ہماری بیٹنگ مضبوط ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےکہا کہ ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنے پرہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں پلیئنگ الیون کے انتخاب میں کوئی غلطی نہیں کی بہترین دستیاب کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کومیدان میں اتارا تھا۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہارتے ہیں، تو ہرچیز آپ کے خلاف جاتی ہے اور بورڈ میں تبدیلی کے باوجود مجھ پرکوئی پریشرنہیں تھا، بطورکپتان مجھے اپنے آپ پراور پوری ٹیم پراعتماد ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاٖف کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریزجیتنے پرہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزاچھی نہیں رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، عبوری سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے معاملے پرمشاورت کی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ امید ہے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کم بیک کرے گی اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزمیں ہماری بیٹنگ مضبوط ہے۔

babar azam

New Zealand

National stadium Karachi

PAK V NZ