Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ خاندان نے زہر کھا لیا

غیر اخلاقی فلموں کی اداکارہ نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا
شائع 24 دسمبر 2022 06:17pm

بھارت میں مبینہ طور پر ایک اداکارہ کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور ماں سمیت زہر کھا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مبینہ طور ہر ساحلی شہر ممبئی کی رہائشی ایک غیر اخلاقی فلموں کی اداکارہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے سے تنگ اجین شہر کے رہائشی ایک شخص نے ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اس نے بتایا کہ وہ، اس کی بیوی اور اس کی ماں زہر کھا رہے ہیں کیونکہ انہیں ایک عورت بلیک میل اور ہراساں کر رہی تھی۔

مذکورہ شخص نے خاتون کا نام رم جھم داس بتایا اور یہ بہا کہ وہ ممبئی میں غیراخلاقی فلمیں کرتی ہیں۔

زہر خورانی کے واقعے میں ملوث تینوں افراد اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رم جھم نے اس سے قبل ممبئی میں عاشی خان نامی اس شخص کے خلاف سیکشن 376 (ریپ) کے تحت مقدمات درج کروائے تھے۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد رم جھم نے اس بار اُجّین میں ایک بار پھر عاشی کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

اجین میں جیل سے رہا ہونے کے بعد عاشی اور اس کے خاندان نے خودکشی کی کوشش کی اور زہر پیتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی۔

عاشی نے الزام لگایا کہ رم جھم اسے اور اس کے خاندان کو ہراساں کر رہی تھی، اور مسلسل پیسوں کا مطالبہ کر رہی تھی۔ رم جھم نے مبینہ طور پر خودکشی کی دھمکی بھی دی۔

عاشی کے سسر نذیر علی نے بتایا کہ، ”میری بیٹی کی شادی کو آٹھ ماہ ہو چکے ہیں۔ ممبئی کی رم جھم نامی یہ خاتون پیسے کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور خاندان کو توڑنے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔ ہم نے اسے دو بار ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کیے لیکن وہ اب بھی 5 لاکھ روپے مزید مانگ رہی ہے۔“

نذیر علی نے کہا کہ، ”ممبئی میں غیر اخلاقی فلمیں بنانے والی یہ لڑکی میری بیٹی کی شادی کے تین دن بعد میرے پاس آئی۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہ میری بیٹی کا گھر تباہ کر دے گی اور میرے داماد کو مار ڈالے گی۔ اس نے مجھے پیسے مانگنے کے لیے دو بار فون کیا اور پھر تیسری بار فون کرکے مجھے بتایا کہ اگر میں اسے پیسے نہیں دیتے تو وہ میرے داماد کے خلاف دفعہ 376 کے تحت شکایت درج کرائے گی، اور پھر عاشی کو گرفتار کرلیا گیا۔“

نذیر علی نے بتایا کہ ”عاشی نے مجھ سے کہا کہ کسی طرح اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بندوبست کروں۔ میں نے انتظام کرکے اسے دئیےاور پھر عاشی کو ممبئی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اس کے بعد وہ اجین آیا اور رم جھم نے دوبارہ دو لاکھ روپے مانگے اور اسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اور اب وہ دوبارہ 5 لاکھ روپے مانگ رہی تھی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ، ”آج میری بیٹی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ وہ زہر کھا رہے ہیں۔ میں اندور سے اجین بھاگ کر آیا تھا۔“

دریں اثنا، رم جھم نے دعوی کیا کہ وہ پانچ ماہ کی حاملہ ہے اور کہا کہ وہ اس شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ سب جھوٹ ہے۔

انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے، چیف سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود مینا نے کہا کہ خاتون نے ایک شخص کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔

انہوں نے کہا، ”ہم ویڈیو کی تحقیقات کر رہے ہیں اور رم جھم اور اس کے خاندان کے پس منظر کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔“

ونود مینا نے کہا کہ رم جھم نے عاشی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا اور آج انہیں اطلاع ملی تھی کہ جس شخص کے خلاف رم جھم نے مقدمہ درج کرایا تھا اس نے زہر کھا لیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ اسے عورت ہراساں کر رہی ہے۔

مینا نے بتایا کہ اس شخص کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔

Suicide

Rape Case

Indian Porn Star

Rimjhim Das