سوئی ناردرن کا پشاور میں ہنگامی گیس بندش کا اعلان
گیس بندش سے کورکمانڈر ہاؤس، گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس بھی متاثر رہیں گے، سوئی ناردرن
سوئی ناردرن کمپنی نے پشاور کے مختلف علاقوں میں ہنگامی طور پر گیس بندش کا اعلان کردیا۔
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ چمکنی فلائی اوور کے نزدیک گیس لائن کی مرمت کے سبب ترنب سے ہشت نگری جب کہ والڈ سٹی پشاور اور رنگ روڈ پشاور میں بھی گیس کی سپلائی بند رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ گیس بندش سے پشاور کنٹونمنٹ بشمول کورکمانڈر ہاؤس، گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس بھی متاثر رہیں گے، البتہ مرمتی کام تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
peshawar
gas supply
Sui Northern
مقبول ترین
Comments are closed on this story.