Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی یا ن لیگ، چوہدری نثار کس پارٹی میں جائیں گے

چوہدری نثار کی دوبارہ سیاست میں انٹری۔
شائع 24 دسمبر 2022 04:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کئی سال تک گم نام رہنے والے چوہدری نثار علی خان نے اپنے حلقے سے دوبارہ سیاست شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنی ہے اس کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان سے دوستی، تعلق اور احترام کا رشتہ ہے، مسلم لیگ ن میں کافی عرصہ رہا ان سے بھی میرا رابطہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹی تو نہیں بنا رہا، فی الحال تمام تر توجہ اپنے حلقے کی عوام کو متحرک کرنے پر ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس وقت میں عوام کے پاس خدمت کی غرض سے آیا ہوں، میں نہیں سمجھتا کہ خونی الیکشن ہوگا، یہ میرا موقف ہے۔

سیاست سے دور رہنے کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ فوج نے اچھا قدم اٹھایا ہے تو ہمیں ویلکم کرنا چاہئے، فوج کو اپنا اور سیاست دانوں کو اپنا کام کرنا چاہئے۔

rawalpindi

pti

PMLN

Chaudhry Nisar Ali Khan