Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیسٹ سیریزکا پہلا میچ، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی میں دونوں ٹیموں نے کمرکس لی
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2022 01:43pm
— تصویر/ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فیس بُک
— تصویر/ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فیس بُک
— تصویر/ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فیس بُک
— تصویر/ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فیس بُک
— تصویر/ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فیس بُک
— تصویر/ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فیس بُک

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

گذشتہ روز ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ امید ہے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کم بیک کرے گی اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزمیں ہماری بیٹنگ مضبوط ہے۔

کیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے پاکستان ٹیم بھی باؤنس بیک کرنے کی کوشش کرے گی، پاکستان ایک اچھی اور بہتر ٹیم ہے۔

میچ شیڈول

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کیا گیا ہے کیونکہ ملتان میں دھند اور لاجسٹک کے مسائل کے پیش آرہے تھے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور کیویز کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر یعنی آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان کے بجائے کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

New Zealand

Pakistan vs New Zealand

PAK V NZ