گھوٹکی: مویشی چوروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
گھوٹکی میں مویشی چوروں اور اہل علاقہ کے درمیان فائرنگ مقابلے میں چور ہلاک جبکہ شہری بھی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عادلپور کے علاقے میں نصف درجن سے زائد چور ایک گھر سے دو بھینسیں چوری کرکے لے گئے، اہل علاقہ نے چوروں کو کارو گھاٹ کے مقام پر محاصرہ کرلیا۔
اس دوران مویشی چوروں کی فائرنگ سے شہری منیر کلوڑ جاں بحق ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک چور ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت زمان میرانی کے نام سے ہوئی ہے، جو چند روز قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا اور چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
جاں بحق شہری کے ورثاء نے پولیس کی جانب سے تاخیر سے پہنچنے پر مین شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں اور مفرور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لئے شوگر کین کی فصل میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.