Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن: نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کیخلاف کیس ختم کردیا گیا

خدا کا شکر ہے پولیس کو اندازہ ہوگیا کہ حقیقت کیا ہے، احسن ڈار
شائع 24 دسمبر 2022 10:40am
احسن ڈار میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، اسکرین گریب۔
احسن ڈار میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، اسکرین گریب۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ فرید نیموچی کیخلاف کیس ختم کردیا گیا۔

برطانوی پولیس نے نواز شریف کے گارڈ کیخلاف حملے کے الزام کے حوالے سے تحقیقات ختم کردیں، سکیورٹی گارڈ فرید نیموچی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے شایان علی نے پولیس کو حملہ کرنے کی شکایت کی تھی، ہاتھا پائی کا واقعہ رواں برس 2 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف اپنے دفتر سے نکل رہے تھے۔

پولیس نے چھ ماہ کی تفصیلی تحقیقات کے بعد کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سیاست ملوث تھی، ان کی کوشش تھی کہ گارڈ چارج ہو یا کاشن ملے۔

احسن ڈار نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے پولیس کو اندازہ ہوگیا کہ حقیقت کیا ہے، مزید کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے پولیس نے خط لکھ کر مطلع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکن شایان علی نے گارڈ کو مشتعل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے پیشہ ورانہ رویہ کا مظاہرہ کیا- نواز شریف کی حفاظت ہمارے سکیورٹی گارڈز کی اولین ترجیح تھی، دفاع میں گارڈ کو چوٹین بھی آئیں۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

SHAYAN ALI

Pakistan Tehreek Insaf