Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی کانگریس میں سرکاری فنڈنگ کا بل منظور، پاکستان کیلئے بھی رقم مختص

یوکرین کیلئے45 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج بھی بل میں شامل
شائع 24 دسمبر 2022 09:21am
فنڈنگ میں پاکستان کیلئے20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی -  تصویر:اے ایف پی/ فائل
فنڈنگ میں پاکستان کیلئے20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی - تصویر:اے ایف پی/ فائل

امریکی کانگریس نے 1.66 کھرب ڈالر کی سرکاری فنڈنگ کا بل منظور کرلیا ہے۔

فنڈنگ میں پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ یوکرین کے لیے 45 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج بھی بل میں شامل کرلیا گیا۔

امریکی سینیٹ نے جمعرات کو 1.7 کھرب ڈالر کے اخراجات کا بل منظور کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی اہلکارکا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو طویل رینج والے میزائل دینے کو تیار نہیں ہے۔

پاکستان

United States

Washington