Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرس میں نسل پرست حملہ آور نے اجتماع پر فائرنگ کردی، 3 ہلاک

کرد باشندوں کو نشانہ بنایا گیا
شائع 24 دسمبر 2022 06:19am
پیرس میں احتجاج کے دوران کرد باشندے جمع ہیں۔ پس منظر میں میں آنسو گیس کا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ آج نیوز
پیرس میں احتجاج کے دوران کرد باشندے جمع ہیں۔ پس منظر میں میں آنسو گیس کا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ آج نیوز

پیرس میں ایک نسل پرست انتہا پسند نے مردوں کے ایک ثقافتی اجتماع پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور گرمیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تھا اور ماضی میں بھی بھی نسل پرستانہ حملے میں ملوث رہا ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کو کرد ثقافتی مرکز پر جمع تھے۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے بعد کرد باشندوں نے احتجاج کیا جس پر ان کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی۔

فرانسیسی صدر میخوں اور دیگر رہنماؤں نے حملے کی مذمت کی ہے۔

France

Racist attacks