Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناظم جوکھیو قتل کیس: تمام ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد

جام اویس سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش۔
شائع 23 دسمبر 2022 05:02pm

عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تمام ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی ملیرکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے پرسماعت ہوئی۔

رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے ترمیمی فرد جرم کی درخواست کی تھی، پراسیکیوشن نے مقدمے میں فرد جرم میں کچھ غلطیوں کی نشاندہی کی تھی۔

karachi

Nazim Jokhio Case

courts