Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، شاہ محمود قریشی

ہمارے اسمبلی ارکان اس غیرآئینی قدم کا بھرپور جواب دیں گے۔
شائع 23 دسمبر 2022 04:21pm
شاہ محمود قریشی: اسکرین گریب
شاہ محمود قریشی: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی، تاجر، صنعتکار اور کسان پریشان ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایم کے ساتھ حکومت کے معاملات کٹھائی میں پڑگئے، پاکستان کا دارالحکومت بھی محفوظ نہیں ہے تو اس کا معیشت پر کیا اثر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، چیف سیکریٹری نے گورنر کے غیرآئینی قدم کو کس طرح عملی جامہ پہنایا، کس قانون کے تحت وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اسمبلی کا اجلاس ہے، ہمارے اسمبلی ارکان اس غیرآئینی قدم کا بھرپور جواب دیں گے۔

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

Multan