Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں درج مقدمات ختم کرانے کیلئے شہباز گل کی عدالت میں درخواست

آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر کو نوٹس، 17 جنوری تک جواب طلب
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 12:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی آئی ڈی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے اپنے خلاف کراچی میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔

شہباز گل نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف تھانا سرجانی، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج ہیں، بیان پرلاہور کے تھانا مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک واقعے کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قراردیا جائے۔

pti

karachi

shehbaz gill

Sindh High Court

FIRs