Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے اسلام آباد منتقل پرواز اوور بک نکلی، عمرہ زائرین کا احتجاج

مسافروں میں بوڑھے اورعورتیں بھی شامل ہیں
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 09:32am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی نااہلی نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے۔

عمرہ کے لئے مدینہ جانے والے 123مسافروں کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پراحتجاج کیا جارہا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد بلایا گیا اورطویل انتظار کے بعد کہہ رہے ہیں کہ اوور بکنگ ہے جہاز نہیں ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مسافرکو کل مسیج کرکے لاہور سے فلآئٹ کینسل کا کہہ کراسلام آباد بلاہا گیا لیکن لاجواب سروس نے مسافروں کو گھنٹوں سے خوار کردیا۔

مسافروں میں بوڑھے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے انتظار کررہے ہیں پی آئی اے عملہ جواب دے رہا نہ کوئی افسرموجود ہے۔

مزید کہا کہ جب تک روانگی نہیں ہوتی احتجاج جاری رکھیں گے۔

PIA

umrah

islamabad international airport