گرفتار نہیں کیا گیا، عرفی جاوید نے ساری کہانی بتادی
بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر یہ رپورٹ سامنے آئی کہ اداکارہ عرفی جاوید نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے خلاف ورزی کی اور عوامی مقام میں نازیبا لباس پہن کر ویڈیو شوٹ کی جس کے باعث انہیں دبئی کی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
تاہم ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں اداکارہ نے اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔
اپنے بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’پولیس میری شوٹنگ رُکوانے کے لیے پہنچی تھی کیونکہ انہیں جگہ سے مسئلہ تھا‘۔
عرفی نے کہا کہ ’جس جگہ ہم عکس بندی کررہے تھے وہاں ہمیں ایک مقررہ وقت پر کام ختم کرنا تھا جو ہم نہیں کرسکے، عوامی مقام ہونے کے باعث وہاں پولیس پہنچی اور ہمیں وہاں سے جانا پڑا‘۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’اس سے میرے کپڑوں کا قطعاً کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہم نے شوٹنگ کا بقیہ حصہ اگلے دن ریکارڈ کرالیا، تو اس لیے تمام معاملات ٹھیک ہوگئے‘۔
دوسری جانب عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوین گرین نے عرفی جاوید کو واٹس ایپ پر ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جس پر اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
Comments are closed on this story.